نئی دہلی (جیوڈیسک) سابق بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر کہتے ہیں کہ انہوں نے دباؤ میں آکر استعفیٰ دیا، وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ حالات میں کام نہیں کر سکتے تھے۔
بھارت میڈیا کے مطابق سابق بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر کہتے ہیں کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ حالات میں کام نہیں کر سکتے تھے ۔انکا کہنا تھا کہ وہ کسی کا نام نہیں لینا چاہتے لیکن انہوں نے دباؤ میں آکر استعفیٰ دیا ۔
ششانک منوہر کے مطابق وہ بی سی سی آئی کو اپنے قانون و قوائد کے مطابق چلانا چاہتا تھے۔ انہوں نے بورڈ کو اثر و رسوخ اور دوسروں کے دباؤ کے بغیر چلانا چاہا۔
ششانک منوہر نے اکتوبر 2015 کو صدر بی سی سی آئی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے آنجہانی جگموہن ڈالمیا کے انتقال پر بھارتی بورڈ کا چارج لیا تھا وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پہلے خود مختار چیئرمین ہوں گے۔