ممبئی(جیوڈیسک)سات دہائیوں سے ہندی سینما میں آواز کا جادو جگانے والی لتا منگیشکرنیخود کو موجودہ فلموں کے لیے ان فٹ قراردے دیا۔کہتی ہیں آج کل کی فلموں کے مطابق اچھے گانے نہیں گا سکتی۔
تراسی سالہ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اب فلمیں بہت بدل چکی ہیں۔ وہ خود کو موجودہ فلموں کے لیے موزوں نہیں سمجھتی ۔اسی وجہ سے انہوں نے گانے کا سلسلہ بھی کم کردیا ہے۔
لتا منگیشکر چھتیس زبانوں میں ایک ہزار سے زائد فلموں کے لیے گانے گا چکی ہیں۔ بالی وڈ فلموں کے لیے ان کا آخری گانا دوہزار گیارہ میں بننے والی فلم سٹرینجی پیراشوٹ میں “تیرے ہنسنے سے تھا۔