رواں مالی سال کی پہلی نیلامی، اٹھاون ارب روپے مالیت کے انوسٹمنٹ بانڈز فروخت

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے مطابق نیلامی میں تین، پانچ، دس اور بیس سال کی مدت کے اٹھاون ارب بائیس کروڑ روپے کے بِلز فروخت کئے۔

تین سال کے بانڈ کی شرح منافع میں اٹھائیس بیسز پوائنٹس اضافے سے بارہ اعشاریہ تین ، آٹھ فیصد رہی۔

پانچ سال کے بانڈ پر پچیس بیسز پوائنٹس، دس سالہ بانڈ پر بیس اور بیس سالہ بانڈ کی شرح منافع میں دس بیسز پوائنٹس اضافہ ہوا۔