کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی تک تیل و گیس کی تلاش کے شعبے پر بیالیس کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ڈالر کی خالص بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔
ٹیلی کام کے شعبے میں انتالیس کروڑ چونسٹھ لاکھ ڈالر۔ فنانشل بزنس کے شعبے میں چودہ کروڑ ستائیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔
اس عرصے میں سب سے زیادہ انخلاء پٹرولیم ، ریفائننگ کے شعبے سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر ہوا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں پندرہ لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔