رواں مالی سال: زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری تیل و گیس میں ہوئی

Oil

Oil

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک تیل و گیس کی تلاش کے شعبے پر اکیس کروڑ سے زائد کی خالص بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

فنانشل بزنس کے شعبے میں سات کروڑ اکانوے لاکھ جبکہ کیمیکل سیکٹر میں ساڑھے چھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

اس عرصے میں سب سے زیادہ انخلاء ٹیلی کام سیکٹر سے گیارہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر ہوا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے سے اٹھائیس لاکھ ڈالر کا انخلاء ہوا۔