رواں مالی سال ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل کی فروخت بڑھ گئی
Posted on August 9, 2014 By Majid Khan کاروبار, لاہور
Furnace Oil
لاہور (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل کی فروخت بڑھ گئی، پٹرول کی فروخت میں کمی ہوئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران فرنس آئل کی خریداری چھ فیصد اضافے سے نو لاکھ، سینتالیس ہزار ٹن رہی۔ جون میں فروخت آٹھ لاکھ چورانوے ہزار ٹن تھی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت بھی پندرہ فیصد اضافے سے چھ لاکھ چونسٹھ ہزار ٹن رہی۔ پٹرول کی فروخت چار فیصد کمی سے تین لاکھ انتیس ہزار ٹن رہی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com