رواں مالی سال چینی کی برآمد میں کمی رہی

Sugar

Sugar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال چینی کی برآمد پانچ لاکھ چونسٹھ ہزار ٹن رہی۔

پچھلے سال اِسی عرصے میں سات لاکھ ستاسی ہزار ٹن چینی دیگر ممالک بھیجی گئی تھی۔

رواں مالی سال چینی کی برآمد سے ملک کو چوبیس کروڑ تراسی لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔