ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ اور سابقہ حکومت کا آڈٹ عوام کا مطالبہ ہے، حکومت عدلیہ اور اسٹیلشمنٹ سب کا کرا احتساب ہونا چاہئے،نواز شریف سسٹم کو نچانے کے لئے نہیں بلکہ کرپشن بچانے کے لئے عوام کو دعوت دے رہے ہیں،غم کو بھلانے کے لئے ریہرسل کی جارہی ہے،ملک میں کرپشن کا فروغ ، بیروزگاری ، مہنگائی ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا تحفہ ہیں،62,63چھیڑا گیا تو جماعت اسلامی بھرپور مذاحمت کرے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل کے امیر شمس الرحمان سواتی کے فرزند عثمان غنی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف تو خود کنفیوژ نظر آرہے ہیں کہ وہ حکومت میں ہیں یا اپوزیشن میں ایک ٹکٹ میں دو دو مزے لوٹ رہے ہیں،سارا کھیل احتساب عدالتوں پر دباو ڈالنے کے لئے ہے، کرپٹ ٹولہ میں شامل کرپشن زدہ لوگ مک مکا کی سیاست کو پروان چڑھانے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں،جماعت اسلامی بلا تفریق احتساب کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،انکا کہنا تھا کہ 62,63 شق کو آئین سے نکالا گیا تو جیل کے دروازے بھی کھل جائیں گے،چور لٹیروں اور ڈاکووں کو بھی رہائی مل جائے گی،جماعت اسلامی اپنے اصولی موقف پر کاربند ہے کہ پانامہ لیکس میں شامل 436 افراد کو بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف جنہوں نے طویل عرصہ حکومت کی،ان سب کو چاہئے کہ یہ لوگ اپنے آپ کواحتساب عدالتوں میں پیش کریں ان پر بے شمار کسیز ہیں،یہ سب چاہتے ہیں کہ کرپشن پرپردہ ڈلا رہے اور مک مکا ہوجائے،ایک امیدوار کو صادق اور امین ہونا ضروری ہے اگر 62,63کو نکال دیا جائے تو سیاست کی بھی رسوائی ہوگی،اس موقع پر ڈاکٹر مسعود احمد خان، نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم،ثاقب صدیقی ، خالد نور ، وحید حیدر شاہ،کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038