موجودہ حکومت سے کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، احمد فراز خان

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) موجودہ حکومت سے کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، پاکستان تحریک انصاف ملک کو لوٹ مار کے نظام سے آزادی دلانا چاہتی ہے۔وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ قائد تحریک انصاف عمران خان عوامی مفادات پر کسی ظالم اور جابر کیساتھ مک مکا کی پالیسی کے قائل نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف وزیرآباد کے رہنما احمد فراز خان لودھی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہو ں نے کہا کہ سات عشروں سے زائد کے دھرنا نے دنیا میں ایک تاریخ کو رقم کیا ہے۔

دھاندلی زدہ اقتدار کیخلا ف پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا حق ،سچ اور جرات کی علامت ہے۔ قوم جان چکی ہے کہ دو خاندانوں کی جماعتوں نے ملک اور قوم کو بہت نقصان پہنچایا ہے بار بار عوامی ریلیف کے وعدوں پر عوامی ووٹ بٹور کر اور دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنے والوں نے ملک وقوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے جبکہ اپنے خاندانوں کو ہر لحاظ سے مضبوط کیا گیا ہے۔ لوگ تھانوں کچہریوں میں انصاف کے حصول کی خاطر نسلوں تک ذلیل و خوار ہوتے چلے آرہے ہیں بار بار اقتدار سنبھالنے والوں نے نظام کی درستگی کی طرف اس لئے بھی توجہ نہیں دی کہ کوئی ان کا احتساب نہ کرسکے۔ بہت جلد دھاندلی زدہ حکومتوں سے قوم کی جان چھوٹے گی ایسے حکمرانوں کا احتساب بھی ہوگا اور قوم کو تھانہ کچہری سے انصاف بھی ملے گا۔

احمد فراز لودھی نے کہا کہ اگر ملکی معیشت کو مضبوط اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مضبوط کرنا ہو تو آج بھی مختصر وقت میں ایسا کیا جاسکتا ہے مگر ہر دو خاندانوں سے وابستہ برسراقتدار شخصیات ملکی نظام کے اصلاح میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ قوم ان کی حقیقت کو جان گئی ہے اب ان پر مزید اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ کوئی مت سوچے تحریک انصاف عوامی مفادات پر کسی غاصب کیساتھ سمجھوتا کرے گی۔