موجودہ حکومت ملک میں امن و امان پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ سید ثقلین بخاری

MNA Sayad Saqlain Bukhari

MNA Sayad Saqlain Bukhari

لیہ (طارق پہاڑ، نامہ نگار) موجودہ حکومت ملک میں امن و امان پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ محرم الحرام میں پورے ملک میں امن و امان قائم رہنا حکومتی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میاں برادران حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہو کر ملک اور قوم کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکریٹری سید ثقلین بخاری نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ محرم الحرام کے مہینہ میں پورے ملک میں امن و امان قائم رہنا حکومت کی جانب سے کیئے گئے اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر ملک و قوم کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں ترقیاتی کاموں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ خصوصاً جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے فنڈ سے عوامی فلاحی منصوبے شروع کیئے جارہے ہیں۔ ضلع لیہ میں بھی ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ اور میگا پراجیکٹ کے ذریعے عوامی فلاحی منصوبوں پر جلد کام جاری ہو جائے گا۔ اور لیہ کے بقایا علاقے کو بھی سوئی گیس کی فراہمی شروع کی جائے گی۔