موجودہ حکومت اقتصادی دھماکے بھی کر سکتی ہے، احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بہتر پالیسیوں کے ذریعے اقتصادی دھماکے بھی کر سکتی ہے۔ اسلام آباد میں حکومت کے وژن 2025 اور گیارہویں 5 سالہ منصوبے پر مشاورت کیلئے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 13 سال تک پاکستان کو بغیر کسی منصوبہ بندی کے چلا کر معاشی طور بدحال کر دیا گیا۔

پرویز مشرف نے ن لیگ کے 2010 پروگرام کو اٹھا کر پھینک دیا تھا، انہیں خط لکھ کر کہا کہ پروگرام کو ضائع نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بہتر پالیسیوں کے ذریعے ایٹمی دھماکوں کی طرح اقتصادی دھماکے بھی کر سکتی ہے۔