موجودہ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔طارق پہاڑ
Posted on April 22, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : موجودہ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ حامد میر پر حملے کی جوڈیشنل انکوائری کروائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر انجمن تاجران اور سینئر صحافی طارق پہاڑ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ جیو نیوز کے صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملہ موجودہ حکومت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ حکومت صحافیوں کو تحفط دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
جس کی وجہ سے آج صحافی حضرات کو اپنی جان کا ہر وقت خطرہ لاحق رہتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حامد میر پر قاتلانہ حملے کی جوڈیشنل لیول پر انکوائری کروائی جائے اور اصل ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com