موجودہ حکومت امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کر رہی ہے

کروڑ لعل عیسن : موجودہ حکومت امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کر رہی ہے۔ امید ہے کہ دونوں گروپوں نے اگر اخلاص کا دامن نہ چھوڑا تو کامیابی یقینی ہے۔ ان خیالات کا اظہا رایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ، ملک عبدالشکور سواگ سابق ایم پی اے نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور تخریب کاری کے پیچھے امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کی ایجنسیاں اور مکامی لوگ ملوث ہیں۔ جبکہ ڈرونز حملوں نے بھی جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ ملکی حالات خراب تر ہوتے گئے۔

تاہم میاں نواز شریف کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے اس جنگ کو الجھانے کی بجائے فریقین سے مذاکرات کے ذریعے سلجھایا جا رہا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہونگے۔ اور ہمارے ملک میں امن آئے گا۔