موجودہ حکومت 22 ماہ بعد بھی نئی تجارتی پالیسی نہ لا سکی، وزیراعظم کا نوٹس

Trade

Trade

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے 22 ماہ بعد بھی نئی تجارتی پالیسی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔ موجودہ حکومت کو 22 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہ اب تک نئی تجارتی پالیسی نہیں لاسکی ہے۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت تجارت کو پالیسی جون کے آخر تک منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے نوٹس کے بعد وزارت تجارت متحرک ہوگئی جس کے بعد نئی تجارتی پالیسی رواں ہفتے کے آخر تک اقتصادی رابطی کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی کی منظوری کےبعد پالیسی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ حکومت نے 2015 میں 3 سال کیلئے تجارتی پالیسی متعارف کی تھی۔

عبد الرزاق داؤد وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری ہیں جن کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔