موجودہ حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی : سعدیہ سہیل رانا
Posted on July 27, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آ جاتا ہے اور موجودہ حکومت مسلسل پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر رہی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کا حشر پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ سے بھی بدتر ہو گا۔ حکمرانوں کو تو ہر طرف سے فوری طورپر ریلیف مل جاتا ہے لیکن عوام کو ریلیف دینے والا کوئی نہیں، اگر حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام ان کا حال بھی سابقہ حکمرانوں جیسا کر دیں گے۔