رواں ماہ 150 پتنگ باز گرفتار، 12 سو پتنگیں 500 چرخیاں برآمد

Kites Shops

Kites Shops

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) رواں ماہ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے 150 پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے 12 سو پتنگیں 500 چرخیاں بر آمد کر لی، ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایت پرپتنگ بازوں کی گرفتاری کیلئے شروع کیا گیا۔

آپریشن جاری، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی صدر سرکل نذر عباس شاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد عمران سعید نے رواں ماہ کے دوران 150پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 12سو پتنگیں اور500چرخلیاں ڈور، پتنگ بازی کے دوران شیشہ پینے کا سامان بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

یاد رہے گزشتہ روز کمسن بچے کی گردن پر ڈور پھرنے کی خبر پر وزیر اعلی پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی تھی جس کے بعد پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن میں شدت آ گئی تھی، ایس ایچ او عمران سعید نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے پتنگ بازی میںملوث افراد کے خلاف کسی قسم کی رعائیت نہیں بھرتی جائے گی، والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے روکیں۔