ملتان (جیوڈیسک) ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمانی نظام رہا تو ملک تباہ ہو جائے گا پارلیمانی نظام کی بجائے صدارتی نظام ہونا چاہیے۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کر رہی ہے مشرف دور میں بھی اتنی اندھیر نگری نہیں تھی۔ موجودہ حکومت نے سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔
جمشید دستی نے کہا کہ ان کے حوالے سے کئی بار یہ کہا جاتا ہے کہ میں مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں اور کبھی کہا جاتا ہے کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی میں واپس جا رہا ہوں یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں میں اگر کسی پارٹی میں گیا تو باقاعدہ اعلان کروں گا مسلم لیگ نواز سے میں نے کوئی عہدہ نہیں مانگا صرف اپنے علاقہ کے حقوق کی بات کی جو انہیں پسند نہ آئیں جو بھی غلط کام کرے گا میں کھلے عام مخالفت کروں گا۔ جمشید دستی نے کہا کہ عدلیہ ملک کی ضرورت ہے۔