موجودہ طاقت اور حالات میں امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے

Protest Rally

Protest Rally

فیصل آباد (خبرنگارخصوصی) موجودہ طاقت اور حالات میں امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسرائیکل فلسطین کے نہتے اور بے گناہ مسلمان مرد، عورتوں اور بچوں کو جس بہیمانہ طریقہ اور بمباری سے شہید کر رہا ہے اور تمام اخلاقی اقدار کو غزہ میں پامال کیا جا رہا ہے دنیا کے 57 مسلمان ممالک کی اس قتل و غارت پر خاموشی انتہائی حیر ت انگیز اور شرم ناک ہے۔

مسلمانوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے غزہ مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنا ہو گی اور فلسطینیوں کی ہر طرح سے مدد مسلمانون پر فرض ہے فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و ستم میں امریکہ اور یورپی ممالک برابر کے شریک ہیں اور بیت المقدس پو صہیونی قبضہ مسلمانوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے اور ہر قسم کے وسائل ہونے کے باوجود قبلہ اول کو بازیاب نہ کرواسکنا اور فلسطین میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی لمحہ فکریہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر صدر شیعہ علما کونسل فیصل آباد مولانا اعجاز مہدی، ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل فیصل آباد رانا اصغر ، سٹی صدر شیعہ علماء کونسل فیصل آباد سید غضنفر علی شاہ نے القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ریلی مرکزی امام بارگاہ سے شروع ہو کر امین پور بازار تک گئی جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے ڈویژنل صدر مولانا اعجاز مہدی، ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل رانا محمد اصغر، ڈویژنل سیکرٹری ڈاکٹر متماز ،ضلعی جنرل سیکرٹری صفدر علی شان ایڈووکیٹ ، سٹی صدر شیعہ علماء کونسل سید غضنفر علی شاہ نے کی۔

ریلی میں جعفریہ یوتھ اور جعفریہ سٹوڈنٹس کے جوانوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور القدس ریلی امامیہ آرگنائزیشن کے اشتراک سے نکالی گئی ریلی سے امامیہ آرگنائزیشن کے زونل ناظم ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے بھی خطاب کیا۔