اسلام آباد: گلگت بلتستان کے عوام نے موجودہ حکمرانوں سے اظہار بیزاری کر کے ثابت کر دیا لٹیروں اور اقربا پروروں کے دن گنے جا چکے ہیں موجودہ حکمران احتساب کے لئے تیار رہیں عوام پائی پائی کا حساب لے گی ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے سیاسی سیل کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بہت جلد اپنی معاشی ٹیم کو گلگت بلتستان بھیجے گی جو وہاں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سمیت دیگر فلاحی کاموں پر ماہرین کے زیر نگرانیfeasibility report تیار کریگی اور ان کاموں کو اپنے منشور کا حصہ بنائے گی ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ووٹ کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے والوں کو بے نقاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں کرپشن کو بے نقاب کیا جائے گا اور اس مکروہ دھندے میں ملوث سیاست دان ہو یا سرکاری اہلکار قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے بہت جلد سیاسی کونسل گلگت بلتستان کے اجلاس کے بعد حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی اور دیگر علاقائی مسائل پر اہم لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔