خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک کو پاک فوج کے حوالے کرنے کی ضرورت ہے۔پرویز مشرف کی حکومت نواز شریف اور آصف زرداری سے بہتر تھی۔ موجودہ حکمرانوں نے ائے ایم ایف سے اربوں روپے کا قرضہ لے کر ملک کو قرضے میں مبتلا کردیا ہے۔ پاکستان میں اگر مارشلا نہ لگی تو ملک کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔وفاقی وزرا خواجہ آصف اور عابد شیر علی سندھ اور سندھ کی عوام کے سب سے بڑے دشمن ہیں: لیاقت علی جتوئی کا پریس کانفرنس سے خطاب
خیرپور ناتھن شاہ کے قریب بیٹو جتوئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کرپٹ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث تباہ ہوگئی ہے۔حکمرانوں نے کرپشن کر کہ ملک کو کھوکھلہ بنا دیا ہے۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک کو پاک فوج کے حوالے کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پرویز مشرف کی حکومت نواز شریف اور آصف زرداری سے بہتر تھی۔پرویز مشرف نے ملک کو آئے ایم ایف سے نجات دلوائی۔
موجودہ حکمرانوں نے ائے ایم ایف سے اربوں روپے کا قرضہ لے کر ملک کو قرضے میں مبتلا کردیا ہے۔پاکستان میں کوئی بہی فارین پالیسی نہیں ہے ۔اگر اس ملک کے اداروں کو فارین پالیسی کے تحت چلایا جائے تو کئی اداروں کی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلداحتساب کے لیے اس ملک میں ایک مرد مومن آئیگا ۔لیاقت علی جتوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو، میر مرتضیٰ بھٹو، حکیم سعید، سلمان تاثیر، خرم زکی، امجد صابری اور دیگر کے قتل کے مقدمات کے لیے جے آئے ٹی تشکیل دی جائے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں چیف جسٹس کے بیٹے سید اویس علی شاہ کو اغوا ہوئے کئی روز گذر چکے ہیں لیکن سندھ حکومت تاحال انہیں بازیاب نہیں کروا سکیں۔
سندھ میں پولیس کا کردار پٹواری جیسہ ہے۔عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ لیاقت علی جتوئی نے گورنر راج اور اور مارشلا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اگر مارشلا نہ لگی تو ملک کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔ وفاقی وزرا خواجہ آصف اور عابد شیر علی سندھ اور سندھ کی عوام کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔اس موقعے پر ان کے ہمراہ کریم علی جتوئی، ڈاکٹر غلام عباس مہیسر، سکندر کھوہارو، سید الطاف حسین شاہ، نیاز برڑو اور دیگر موجود تھے۔