موجودہ صورتحال میں جمہوریت کے لیے خطرہ ہے؛ خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہ نما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف دو تہائی اکثریت لے کر بھی جلسے جلوسوں سے خوف زدہ ہیں، انہوں نے یہ بات پی پی میڈیا سیل کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا۔

کہ جمہوریت میں اگر آمریت کا ایک قطرہ بھی پڑ جائے تو جمہوریت چیلنج ہوجاتی ہے، جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر وزیراعظم خوف زدہ ہے تو اس سے جمہوریت کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

افسوس کی بات ہے کہ عوام کا منتخب نمائندہ ایک ایسے شخص سے ڈر رہا ہے جس کے پاس اسمبلی کی ایک نشست بھی نہیں ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف پی پی دور میں طاہرالقادری کو اسلام آباد بھیجتے رہے اور اب خود رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں، اگر تخت لاہور کو ایک نہتے آدمی سے خطرہ ہے اور وزیراعظم نواز شریف اس سے ڈر جاتا ہے تو پھر جمہوریت کا اللہ ہی حافظ ہے۔