موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے: عاصمہ جہانگیر

Asma Jahangir

Asma Jahangir

اسلام آباد (جیوڈیسک) معروف ماہر قانون عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، جاوید ہاشمی کے بیان پر آئی ایس پی آر کو پریس کانفرنس کرنی چاہیے۔

جاوید ہاشمی کی عمران خان کے متعلق انکشاف کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، جلسہ و جلوس کریں لیکن کنپٹی پر بندوق رکھ کرکسی سے استعفیٰ نہیں لے سکتے، عمران خان نے عدلیہ سمیت دیگر اداروں کو نیچا دکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ایک جج کا نام نہیں، ججوں کے فیصلوں پر بھی تنقید کرتے ہیں۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وکلاء پر الزام عائد کیا کہ وہ پیسے لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے چلنے پرہمیں بہت زیادہ تشویش ہے، جاوید ہاشمی کے بیان پر آئی ایس پی آر کو پریس کانفرنس کرنی چاہیے، فوج کو عوام جان و دل سے پیار کرتے ہیں، فوج کو چاہیے کہ وہ پریس کانفرنس میں اپنی پوزیشن واضح کرے۔