رواں ہفتے دھند کی شدت اور دورانیہ مزید بڑھے گا: محکمہ موسمیات

Fog

Fog

اسلام آباد (جیوڈیسک) دن کو بادلوں کے ڈیرے رات کو دھند کے بادل سردی ہے کہ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ سورج منہ دکھاتا بھی ہے تو صرف برائے نام۔ دن بدن گرتے درجہ حرارت نے زندگی بھی جما رکھی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے رواں ہفتے بھی دھند کا سلسلہ برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

آج رات لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، وہاڑی، اور دیگر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ ڈی آئی خان، گھوٹکی اور سکھر میں بھی حد نظر انتہائی کم رہے گی۔ موٹروے پر آمد ورفت ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں شدید سردی کی لہر بھی برقرار ہے۔ منگل کے روز پارا چنار میں پارہ منفی سات تک گر گیا۔ گوپس میں درجہ حرارت منفی چھ اور سکردو میں منفی پانچ ریکارڈ کیا گیا۔