رواں سال کپاس کی15.2 ملین بیلز کی پیداوار متوقع ہے جبکہ 15 مارچ 2013 تک جننگ فیکٹریوں نے 12.84 ملین بیلز کی پیداوار حاصل کی گئی ، جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5 فیصد زائد ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے ترجمان کے مطابق رواں سال جننگ فیکٹریوں کو گزشتہ سال کی نسبت سے 6 لاکھ 40 ہزار زائدکاٹن بیلز موصول ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ 15 مارچ تک ٹیکسٹائل کی ملکی شعبہ نے 11.61 ملین بیلز کی خریداری کی جبکہ پرائیویٹ برآمد کنندگان نے 3 لاکھ 28 ہزار 950 بیلز خریدی ، ترجمان نے کہا کہ اس وقت ایسوسی ایشن کے پاس 8 لاکھ 99 بیلزکا سٹاک موجود ہے۔
جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 9 لاکھ 20 ہزار بیلز تھا، انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی رواں سال کپاس کی کھپت میں 4.5 فیصد اضافہ متوقع ہے اور سال 2013 کے دوران عالمی مارکیٹ میں ٹیکسٹائل کا شعبہ 24.8 ملین بیلز کی خریداری کرے گا۔