مشیر خزانہ مراد علی شاہ نے کہا کہ رواں سال حکومت سندھ کو وفاق سے بیاسی ارب روپے کم رقم ملی ہے۔ انہوں نے کہا اگلے مالی سال صوبائی حکومت سو میگاواٹ کا پاور پلانٹ بھی لگائے گی مشیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال صوبائی حکومت کو رواں سال وفاق سے بیاسی ارب روپے کم ملے ہیں۔
جس کے باعث سندھ حکومت کو مالی مشکالات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے تھر کول منصوبے کے لئے آٹھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سو میگا واٹ کا پاور بھی شروع کیا جائے گا۔ جو اگلے اٹھارہ ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔
مراد علی شاہ سندھ کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام دو سو تیس ارب روپے کا ہو گا۔ اس پروگرام کیلئے ایک سو پیسٹھ ارب روپے صوبائی حکومت کے منصوبوں، بیس ارب اضلاع کے منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ جبکہ تیس ارب روپے کے منصوبے غیر ملکی فنڈنگ اور پندرہ ارب کے منصوبے وفاقی حکومت کے تعاون سے مکمل ہونگے۔