رواں سال سونے کی درآمد نہ ہونے کے برابر

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے دوران سونے کی درآمد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ، ابتدائی چار ماہ کے دوران صرف ایک سو ساٹھ کلو سونا دیگر ممالک سے منگوایا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک درآمد کردہ سونے میں پچانوے فیصد کمی ہوئی ، مالی سال دو ہزار تیرہ ، چودہ کے اِسی عرصے کے دوران تین ہزار تین سو تراسی کلو سونا درآمد کیا گیا۔

رواں مالی سال سونے کی درآمد پر چھیاسٹھ لاکھ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو ایک سال قبل اِسی عرصے میں تیرہ کروڑ اکاسی لاکھ ڈالر پر موجود تھے۔