رواں مالی سال، حکومت کا مرکزی بنک کو 211 ارب قرض واپس

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال بارہ دسمبر تک حکومت نے کمرشل بنکوں سے چار سو اکتالیس ارب روپے قرض لیا جبکہ مرکزی بنک کو اِس عرصے میں دو سو گیارہ ارب روپے کا قرض واپس کیا گیا۔

پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے میں کمرشل بنکوں کوبتیس ارب روپے قرض واپس کیا گیا جبکہ مرکزی بنک سے چھ سو دس ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔