اسلام آباد (جیوڈیسک) اس سال مون سون کے دوران معمول سے کچھ کم بارشیں ہوں گی ،تاہم ملک میں پانی کے ذخائرکی صورتحال تسلی بخش رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کا دورانیہ جون کے آخری ہفتہ میں شروع ہوگا اور جولائی کے دوران بارشیں معمول سے کچھ کم ہوں گی۔ملک کے شمالی علاقوں میں اگست کے دوران بارشوں میں بتدریج اضافہ ہوگا۔
اگست اور ستمبر کے دوران مون سون جاری رہے گامعمول سے کم ہوتا جائے گا۔اسی دوران ملک کے شمالی علاقوں میں بارشیں معمول سے کچھ زیادہ ہونے کی توقع ہے، جس سے ملک میں پانی کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے مشرقی اور مغربی سسٹم کیوجہ سے شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔ مون سون بارشیں جولائی سے ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔