کراچی (جیوڈیسک) امن و امان کی بہتر صورتحال اور کم شرح سود کے باعث رواں مالی سال کے 11 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ مقامی سطح پر گاڑیوں کی پیداوار اور کھپت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔
جولائی سے مئی کے دوران 2 لاکھ 1 ہزار 151 گاڑیاں فروخت ہوئی ، جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 1 لاکھ 62 ہزار 151 گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں۔
مالی سال 16-2015 کے 11 ماہ کے دوران 1300 سی سی گاڑیوں کی فروخت 14 فیصد اضافے سے 80 ہزار 971 ، 1000 سی سی کی گاڑیوں کی گھپت 33 فیصد اضافے سے 23 ہزار347 ، جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کی فروخت 31 فیصد اضافے سے 63 ہزار 189 رہی۔
ماہرین کے مطابق کم شرح سود، امن امان کی بہتر صورتحال اور پنجاب ٹیکس اسکیم کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں اضافے ہوا۔