اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں مالی سال تیرہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری دگنی ہو گئی۔ حجم ایک ارب ستاون کروڑ ڈالر رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ، تیرہ کے دوران پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں ایک سو بائیس فیصد اضافہ ہواجو پچھلے مالی سال سے چھیاسی کروڑ ڈالر زائد ہے۔
اس عرصے میں نجی شعبے میں ایک ارب چھپن کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جس میں ایک ارب چوالیس کروڑ براہ راست جبکہ گیارہ کروڑ پچانوے لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری اسٹاک مارکیٹ میں کی گئی۔