رواں سال آلو کی 4 ملین ٹن پیداوار متوقع

Potatoes

Potatoes

اسلام آ باد (جیوڈیسک) رواں سال 4 ملین ٹن آلوکی پیداوار متوقع ہے۔ رواں سال 2 لاکھ ٹن سے زائد آلو برآمد کیا جائے گا۔ آلو کی نئی پیداوار کے مقامی منڈیوں میں پہنچنے کے ساتھ ہی برآمد کنندگان نے برآمدی آرڈرز کے حصول کیلیے کاوشیں تیز کردیں۔

گزشتہ ماہ دسمبر کے صرف آخری دو ہفتوں کے دوران 10 ہزار ٹن آلو برآمد کیے گئے جبکہ برآّمد کنندگان نے کہا ہے کہ ان کے پاس جنوری میں 30 ہزار ٹن آلو کی برآمد کے آرڈرز ہیں۔

برآمد کنندگان نے کہا ہے کہ روس پاکستانی آلو کا بڑا درآمد کنندہ ہے اور روس کو آلو کی برآمدات کے فروغ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے وفد نے روس کا دورہ کر کے روسی حکام سے کامیاب مذاکرات کیے ہیں۔