حکومت عطائیت کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے، مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق (۔پاکستان کے ہر شہر کے ہر محلہ کی ہر گلی میں ”موت کے سوداگر” سستے داموں موت بانٹ رہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں انتہائی معذرت کے ساتھ عرض ہے یہ عطائی ڈرگزانسپکٹرز کے ساتھ ملی بھگت سے عوام کی جیبوں پہ ڈاکہ ڈال رہے ہیں ملک میں بڑھتی ہوئی عطائیت کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ بر وقت تشخیص اور علاج سے ہیپاٹائٹس کے 90 فیصد مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں ، ڈاکٹر اسرار الحق (۔ڈاکٹر صاحب کی بات میں بہت وزن ہے بر وقت تشخیص اور علاج سے ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض سے نجات ممکن ہے کیونکہ یہ موذی مرض بڑی سرعت سے پھیل رہا ہے اس مرض کے پھیلنے میں جہاں لوگوں میں اویرنس نہیں ہے وہاں غلط علاج معالجہ بھی بڑا سبب ہے
٭۔ امتحان میٹرک سالانہ 2013ء میں 819 یا اس سے زائد نمبرحاصل کرنے والے طلباء وطالبات کولیپ ٹاپ دینے کا سلسلہ جاری(۔حکومت وقت کا طلباء وطالبات کولیپ ٹاپ دینے کا اقدام نہایت خوش آئند ہے یہ جاری رہنا چاہئے تاکہ طلباء وطالبات کی حوصلہ افزئی ہوسکے اور ایسا ہونے سے طلباء وطالبات میں خوداعتمادی بڑھتی ہے٭۔ پنجاب میں ایبولا وائرس سے بچائو کیلئے مربوط حکمت عملی طے کی جارہی ہے،سیکرٹری صحت(۔ایبولا وائرس سے بچائو کے لئے حکومت کو اپنی تمام صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد سے جلد عملی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ اس موذی وائرس سے نجات مل سکے ٭۔جماعت اسلامی 21نومبر کو مینار پاکستان سے تحریک تکمیل پاکستان کاآغاز کرے گی
(۔لگا ہے ملک میں جلسوں کا بازار دیکھو ٭۔خواتین میں برقعہ ‘ عبایا ‘ حجاب اور سکارف کی مقبولیت میں اضافہ (۔دین اسلام میں خواتین کیلئے پردے کا سخت حکم ہے اگر خواتین میں پردہ کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے تو یہ نہایت خوش آئند بات ہے ٭۔ حکومت وسیع تر سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کے عوام کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف (۔عوام ایسے وعدوں سے عاجز آچکے ہیں ملک عزیز میں بے روزگاری، مہنگائی، دہشت گردی اور لاقانونیت کا دوردورہ ہے عوام کو پاپی پیٹ بھرنے کے لئے دووقت کی روٹی کا نوالہ،تن ڈھانپنے کے لئے کپڑااور سر چھپانے کے لئے مکان ہی فراہم کردیا جائے تو یہ آپ کا پاکستان کی عوام پہ احسان عظیم ہوگا
٭۔کچھ لوگ ملک کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں،وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد (۔اور ان میں سے چند لوگ حکومت وقت میں بھی شامل ہیں ٭۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پی پی سندھ کونسل کے رکن بابو سیٹھو کو تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر فوری طور پر ان کے عہدے سے معطل کر دیا۔ (۔شاہ صاحب ! آپ کیا کسی کو معطل کریں گے اب آپ اپنی فکر کریں سید مراد علی شاہ کو الیکشن کیوں لڑایا جارہا ہے اب آپ کے اقتدار کے دن ختم ہونے جارہے ہیں پھر آپ کی ”نیند ” پہ کسی کو رائے زنی کی ہمت نہیں ہوگی پھر جی بھی کے سویا کریں شمالی وزیرستان میں مختلف فضائی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے تباہ ، 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر (۔ملک عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی کے لئے سماج دشمن اور دہشت گرد عناصر کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے
٭۔ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ 18 گھنٹے سے کم کرکے 6 سے 8 اور دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی جارہی ہے’ عابد شیر علی (۔یہ تو عوام کے زخموں پہ نمک چھڑکنے کے مترادف ہے عوام کو بیوقوف بنانے کے اور بھی بہت سے بہانے ہیں عابد صاحب ! ٭۔لندن میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے بڑے اجتماع میں چند شرپسندوں نے تقریب کو سبوتاژ کیا’ سید خورشید شاہ (۔لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب میں جو کچھ ہوا وہ نہایت افسوس ناک ہے کیونکہ وہ تقریب خالصتا کشمیری عوام کے لئے تھی اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
Balochistan
٭۔ملک سے رواداری کی سیاست ختم ہو رہی ہے’ اس کو بحال کرنا ہوگا’ وفاقی وزیر خواجہ آصف (۔بات تو آپ کی سو فیصد درست ہے لیکن یہ رواداری بحال کرے گا کون ۔۔؟ ٭۔حکومت اچھے کام کرے گی تو ان کے ساتھ ہوں گے’ عامر ڈوگر (۔واہ ”ڈوگر بادشاہ ” کیا خوب کہا ہے آپ تو اپنوں کے ساتھ وفا نہیں کر سکے اوروں کے ساتھ کیا وفا کریں گے کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ کے والد محترم کی کیا نصیحت و وصیت تھی ۔۔؟ ٭۔ بلوچستان میںبھوک، افلاس،غربت اور دہشتگردی کوتعلیم کے ذریعے ہی شکست دی جاسکتی ہے،وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ (۔بلوچستان میں ہی کیوں ملک عزیز میں کیوں نہیں ٭۔قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔صوبائی وزیر خوراک بلال یسین (۔وطن عزیز کی عوام کی ازلی خواہش ہے کاش ایسا ممکن ہو سکے۔
وزیراعلی شہبازشریف کا بعض اشیائے ضروریہ ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس (۔بات صرف نوٹس تک ہی محدود نہ رہے بلکہ عملی طور پہ بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو نہ صرف کنٹرول کیا جائے بلکہ قیمتوں میں استحکام بھی برقرار رکھا جائے ٭۔ میں اپنے اوپر حملہ کرنیوالے اصل وارداتی کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، مولانا فضل الرحمان (۔بیگناہ شہری جو دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں کیا ان دہشت گردوں کو بھی جانتے ہیں ۔؟
٭۔پختون قوم طویل عرصے سے قربانیاں دے رہی ہے ،غلام احمد بلور (۔ جب تک ہم پنجابی،بلوچی،پختون اور سندھی کے حصار سے نکل کر بحیثیت ایک پاکستان نہیں بنیں گے تب تک ہم ایک قوم نہیں بن سکتے صرف پختون ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے دیس کے لئے قربانی دے رہا ہے ٭۔دھرنوں نے ملک کو بے انتہا معاشی نقصان پہنچایا ہے جسے ساری نسلیں چکاتی رہیں گے،وزیراعلی پنجاب (۔اس میں تو کوئی شک والی بات نہیں ہے دھرنوںاور جلسوں سے ملکی معشت کو شدید دھچکا لگا ہے اس وقت ملک کو دھرنوں اور جلسوں کی قطعی ضرورت نہیں بلکہ ایک قوم بن کر اندرونی و بیرونی جارحیت کے مقابلے کی ضرورت ہے