ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی فنکارہ نرگس فخری کہتی ہیں، وہ فی الحال شادی کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتیں۔ فلم راک اسٹار میں رنبیر کپورکے ساتھ ہاٹسٹ پیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ پانے والی نرگس فخری کے نام بالی ووڈ کے ڈائریکٹر ادے چوپڑا نے ایک محبت بھرا پیغام ٹوئٹر پر دیا تھا۔
جس کے بعد سے نرگس اور ادے کے قصے لوگوں کی زبانوں پر ہیں، تاہم نرگس فخری کا کہنا ہے کہ ان کی کئی فلمیں تیاری کے مراحل میں ہیں اور وہ اس وقت صرف اپنے مستقبل اوراپنے کام پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔