سوات : پاکستان مسلم لیگ نوازضلع سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق نے کہاہے کہ موجودہ دور میں میڈیا کا کردارانتہائی اہم ہے، صحافی عوامی مسائل کو متعلقہ حکام کے سامنے پیش کریں اس سلسلے میں ہم ہرقدم پر انکا ساتھ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز سوات ٹی وی نیٹ ورک کے افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہاکہ محدود وسائل میں سوات ٹی وی نیٹ ورک انتظامیہ خراج تحسین کے مستحق ہیں اس موقع پر سوات ٹی وی کے چیف ایگزیکٹیو عمر علی باچا، ایم ڈی سمیع خان، ڈائریکٹر نیوز کرم خان سواتی، انچارج نمائندگان واحدزمان اور انکی ٹیم نے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹی وی اور ویب ٹی وی شروع کیا جو کہ سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس موقع پر سوات پریس کلب کے چئیر مین رشید اقبال، سینئر صحافی ہمایون وقار شاہین، سینئر صحافی شہزاد عالم، یونین کونسل ملوک اباد کے منتخب تحصیل کونسلر یوسف علی خان، پاکستان مسلم لیگ نواز یونین کونسل ملوک اباد کے صدر گل رحمن، صحافی ابرار حسین، صحافی محمد رحمن اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔