امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ کاروباری کمپنی ‘امازون’ کے ملازمین پر گاہکوں کو ترسیل کردہ سامان میں چوری کرنے اور سامان میں فراڈ اور ہیرا پھیری کے الزامات کے بعد کمپنی کے کم سے کم 5 ملازمین کو تفتیش کے لیے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے ایک لاجسٹک سنٹر سے آئی فون چوری کرنے کے الزام میں امازون کمپنی سے وابستہ 5 ملازمین کے ایک گروہ کی گرفتاری کی خبروں کے ساتھ گذشتہ گھنٹوں میں نیوز ویب سائٹیں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کافی شور مچا ہوا ہے۔ اس کارروائی میں خیال کیا گیا ہے کہ پانچ لاکھ یورو یا پانچ لاکھ 92 ہزار ڈالرمالیت کے سامان کی چوری کی گئی۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں خود امازون کے ذریعہ کی جانے والی ایک داخلی تفتیش کے بعد کی گئیں۔ کمپنی نے یہ تحقیقات اس وقت شروع کیں جب اسے معلوم ہوا کہ گاہکوں کو بھیجے گئے کچھ پیکٹوں میں مطلوب سامان کی مکمل مقدار یا تعداد موجود نہیں تھی اور ان کا وزن درکار وزن سے کم تھا۔
اس انکشاف کے بعد امازون کو یہ دیکھنے کے لیے کیا ہو رہا ہے پوشیدہ کیمرے نصب کرنے پڑے۔
ویب سائٹ ‘آئی پیڈیزیٹ’ نے انکشاف کیا کہ امازون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے ملازمین کے ایک گروپ نے چپکے سے نئے آئی فونز رکھے ہوئے تھے جیسے کہ آئی فون 12 اور “آئی فون 12 پرو” سامان کی ترسیل کے وقت خود رکھ لیے اور انہیں درکار سامان فراہم نہیں کیا اور اس میں تبدیلی کی گئی۔ کمپنی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد میں سے 3 کو چھٹی کے بعد گرفتار کیا۔ اس کے بعد چوتھے کو ڈیوٹی کے دوران گرفتار کر لیا گیا اور پانچویں نے خود کو رضاکارانہ طور پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اب امازون ن کو ملازمت سے برطرف کرنے والے پانچ ملازمین مقدمے کے منتظر ہیں۔
کارکنوں کو 10 آئی فون بھی ملے تھے ۔ انہیں مختلف گاہکوں کو بھیجا جانا تھا۔ ملزمان نے تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے سامان کے پیکٹوں پر لگے IME نمبر والے اسٹیکرز کی ایک بڑی تعداد کو بھی بظاہر پھاڑ دیا تھا۔
اس حوالے سے امازون کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کے بھی امکانات ہیں۔