کسٹم حکام کی مبینہ بھتا خوری کیخلاف چمن کے تاجروں کا احتجاج

Chaman Traders Protest

Chaman Traders Protest

چمن (جیوڈیسک) کسٹم حکام کی مبینہ بھتا خوری کےخلاف چمن کے تاجروں نےاحتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ بند کردی جس سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت معطل ہوگئی ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کرنے والی تاجر تنظیموں نےکوئٹہ چمن شاہراہ کو گڑنگ کےمقام پرٹائر جلا کرآمدورفت کےلیےبند کردی۔

تاجر رہنمائوں کا اس موقع پر کہنا ہےکہ افغانستان سےلایاجانے والااسکریپ اور دیگر اشیاء پر قانونی ٹیکس دینے کے باوجود کسٹم حکام 30 ہزار روپے اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں،جسے نہ دینے کی صورت میں مال بردار ٹرکوں کو کئی دنوں تک بارڈر اور بلیلی چیک پوسٹ پر روک لیا جاتا ہے۔