راولپنڈی (جیوڈیسک) غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی سے کسٹم حکام کچھ بھی ’’ اگلوانے‘‘ میں ناکام رہے۔
5 لاکھ 6 ہزار 800 امریکی ڈالر اسمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی سے کسٹم کی4رکنی تفتیشی ٹیم نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں کسٹم عدالت کی تحریری اجازت سے آخری بارتفتیش کی، کسٹم ٹیم ارکان ماڈل سے مزیدکچھ بھی اگلوانے میں مکمل طور پر ناکام رہے، ماڈل نے وہی پہلابیان دہرایاکہ یہ کرنسی اسکی اپنی اور قانونی ہے۔
اس میں کوئی شخصیت شامل نہیں.شروع میں تفتیشی ٹیم نرمی سے پوچھ گچھ کرتی رہی تاہم ماڈل نے کوئی واضح جواب نہ دیاتوتفتیشی ٹیم کے افسران نے زورزورسے بولناشروع کر دیا،شورکی آوازسن کرجیل اہلکاربھی کانفرنس روم کے باہرجمع ہوگئے، تفتیشی ٹیم جیل سے باہرنکلی تو ناکام تفتیش چاروں افسران کے چہروں سے عیاں تھی۔
تفتیشی ٹیم نے خصوصی ’’رعایت‘‘کالالچ دیکر کیس میں ’’کسی‘‘کوملوث کرانے کی کوشش کی مگرماڈل نے انکار کرتے ہوئے کہاکہ وہ جھوٹ بول کرکسی کو نہیں پھنسا سکتی، جیل انتظامیہ تفتیش سے مکمل الگ رہی،تفتیش کی ناکامی کے بعد تفتیشی ٹیم نے اب تمام زور لاؤنج کی فوٹیج پر مرکوز کردیاہے، واضح رہے کہ آج ماڈل کے وکلاء ان سے جیل میں ملاقات کرین گے۔