پاکستان (جیوڈٰسک)رواں مالی سال دو ہزار بارہ تیرا کے پہلیسات ماہ کے دوران کٹلری کی برآمدات میں دو اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی دوہزار بارہ سے جنوری دوہزار تیرا کے دوران چار کروڑتیراسی لاکھ نوئے ہزار ڈالر مالیت کی کٹلری برآمد کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران چار کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی کٹلری برآمد کی گئی تھی۔
اعداد وشمارکے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران آلات جراحی کی برآمدات میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کٹلری مصنوعات کی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں دو اعشاریہ اٹھ پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔