سائبر حملوں کا خطرہ، امریکا کا سائبر سیکیورٹی اسٹاف بڑھانے کا اعلان

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کوممکنہ سائبرحملے کاخطرہ بڑھ گیا۔ محکمہ دفاع پینٹاگون نے سائبر سیکیورٹی اسٹاف 3 گنا سے زائد کرنے کا اعلان کر دیا، سیکریٹری دفاع چک ہیگل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکا کو ممکنہ سائبر حملے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

واشنگٹن میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چک ہیگل کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک امریکا کے سائبر سیکیورٹی افسران کی تعداد 1 ہزار 8 سو تک ہوجائے گی، جو سال 2016 تک 6 ہزار تک بڑھا دی جائیگی۔ امریکی وزیردفاع نے کہا کہ سیکیورٹی افسران کی تعداد میں اضافہ امریکا میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر کسی ممکنہ سائبر حملے سے بچاؤ کے لیے کیا جا رہا ہے، چک ہیگل آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے جہاں انھیں امریکی جاسوسی پروگرام پر تنقید کا سامنا ہو سکتا ہے۔