واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے سائبر حملوں کو امریکا کے لئے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور دوسرے کئی ممالک بھی اس سے نہیں بچ سکتے۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے سائبر خطرات کو امریکہ کیلئے ایک خاموش طوفان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کو اپنا رویہ تبدیل جبکہ عالمی سائبر نیٹ ورک سے متعلقہ تنازعات سے اجتناب کرنا ہوگا۔
ذرایع کے مطابق سنگاپور جاتے ہوئے اپنے خصوصی طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چک ہیگل نے کہا کہ سنگاپور میں کل ہفتہ کو منعقد ہونے والے سکیورٹی ڈائیلاگ میں سائبر خطرات اہم ایجنڈا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر خطرات نہ صرف امریکا بلکہ چین سمیت تمام ممالک کیلئے یکساں چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔