سائبر کرائم بل تیار، ویب ہیکنگ پر 14 سال قید، 5 کروڑ جرمانہ تجویز

Cyber Crime

Cyber Crime

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے سائبر کرائم بل دو ہزار چودہ تیار کر لیا، بل میں ویب سائٹ ہیکنگ کو سائبر ٹیررازم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا چودہ سال قید اور پانچ کروڑ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

سائبر کرائم بل دو ہزار چودہ کے مطابق اے ٹی ایم مشینوں اور پبلک یوٹیلٹی سروسز کو نقصان پہنچانا بھی دہشتگردی کے زمرے میں آئے گا۔

الیکٹرانک فراڈ کے مجرم کو پانچ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا ہو سکے گی۔

انٹرنیٹ یا موبائل پر کسی خاتون کی کردار کشی کرنے والے شخص کو ایک سال قید ہو سکے گی۔

بل میں ‫انٹرنیٹ پر کسی دوسرے کی شناخت اپنانے پر چھ ماہ تک کی قید تجویز کی گئی ہے۔