امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان سے اختلاف کیا ہے، جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ بڑے سائبر حملوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے۔ ٹرمپ کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ ملک میں کچھ بھی ہو تو فورا روس پر شک کیا جاتا ہے لیکن سائبر حملوں کے پیچھے چین بھی ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب روس نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ امریکی اداروں پر ہونے والے سائبر حملوں کے پیچھے اس کا ہاتھ ہے۔ امریکا نے مذکورہ سائبر حملوں کو ’سنجیدہ خطرہ‘ قرار دیا تھا۔