سائبر سکیورٹی کی قانون سازی کا مسودہ کانگریس میں پیش

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے سائبر سکیورٹی کی قانون سازی کا مسودہ کانگریس میں پیش کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ عوام اور مختلف اداروں کی نجی معلومات کو خطرہ ہے کچھ ہیکرز اپنے شوق کے لیے جبکہ کچھ منظم جرائم پیشہ افراد بھی ہیکینگ میں ملوث ہیں۔

کچھ ممالک بھی ایسے شرمناک کاموں میں شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کے اس قانون سازی سے عوام اپنی نجی معلومات کو بغیر کسی خطرے کے ایک دوسرے تک منتقل کر سکیں گے۔