سائیکل سوار محمد نواز تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے جاں بحق
Posted on March 10, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: سائیکل سوار محمد نواز تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے جاں بحق، تفصیلات کے مطابق وڈانہ کا رہائشی محمد نواز اپنی سائیکل پر فیکٹری کی طرف جا رہا ہے تھا کہ دودھ لیجانے والی تیز رفتار سوزوکی پک اپ LEC2648نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گیا۔
جبکہ پکی حویلی کے قریب تیز اینٹ لیجانے والے بلا نمبری تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹر سائیکل نمبری LEV7810پر سوار تین افراد کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ جسے جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com