چیمپینزٹرافی : پاکستانی شاہینوں کی رات کی تاریکی میں وطن واپسی

Return

Return

پاکستان (جیوڈیسک) چیمپئینز ٹرافی میں مایوس کن کار کردگی کے بعد پاکستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑی رات کے اندھیرے میں وطن پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔

گروپ بی میں موجود پاکستانی ٹیم نے مسلسل تین شکست کے ساتھ نئی داستان رقم کی اور ٹورنامنٹ میں آخری پوزیشن پر رہی۔ پاکستانی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں ایسا کھیل پیش کررہے تھے جیسے کہ وہ کرکٹ سے انجان ہیں۔ بلے بازوں نے حریف بولرز اور فیلڈرز کو زیادہ محنت کا موقع ہی نہ دیا۔

ٹیم مہمانوں کی طرح گئی اوراب کھلاڑی منہ چھپائے رات کی تاریکی میں وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ ذرائع کو کھلاڑیوں کی واپسی کی کانوں کان خبر نہیں ہونے دی جارہی، اسد شفیق سمیت کچھ کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ شرمناک شکست پر وہ ذرائع سے بات کئے بغیر ہی ائرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔