آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں حصہ لینے کے لئے سری لنکن کرکٹ ٹیم برطانیہ روانہ ہوگئی۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی چھ جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگی۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے ٹیموں کی انگلینڈ آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
سری لنکن ٹیم بھی ایونٹ میں حصہ لینے کے لئے میزبان ملک روانہ ہوگئی ہے۔ سری لنکن ٹیم کپتان اینجلو میتھیوز کی قیادت میں کولمبو سے انگلینڈ کے لئے روانہ ہوئی۔ روانگی کے موقع پر میتھیوز کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم پروفیشنل ہے۔کھلاڑیوں نے ایونٹ کے لئے بھرپور تیاریاں کی ہیں اور امید ہے نتائج بھی اچھے ہی ہوں گے۔