آسٹریلیا (جیوڈیسک) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے میچ میں انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ برمنگھم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلش کپتان ایلسٹر کک نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلش آف اسپنر گریم سوان انجری کے باعث حتمی الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ ادھر مائیکل کلارک کی عدم موجودگی میں اسٹریلوی ٹیم کی قیادت جارج بیلے کررہے ہیں۔ دونوں ٹیمیں چوتھی مرتبہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں مدمقابل ہیں۔
آسٹریلیا نے دو میں کامیابی حاصل کی۔ ایک میچ میں انگلینڈ نے میدان مارا۔ آسٹریلیا مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئینز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔ جبکہ انگلینڈ اب تک ٹائٹل سے محروم ہے.