چیمپئینز ٹرافی: بھارت اور انگلینڈ کل فائنل میں مد مقابل

Chapion Trophy

Chapion Trophy

چیمپئینز ٹرافی میں بھارت اور انگلینڈ کل فائنل میں مد مقابل ہونگے۔ ایجبسٹن میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آخری چیمپئینز ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ ہونا ہے۔ فائنل تک رسائی میں دونوں ٹیموں کے چند کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا۔

سب سے پہلے بھارتی ٹیم کا زکر کرتے ہیں۔ بھارت کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون دو سینچریوں اور ایک نصف سینچری کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ روہت شرما بھی دو سینچریاں بناچکے ہیں۔ ویرات کوہلی بھی چار میچز میں ایک سو تینتیس رنز کے ساتھ بھارت کے تیسرے بہترین بیٹسمین ہیں۔

بولنگ میں بھارت رویندر جدیجا ایشانت شرما اور بھونیشور کمار پر انحصار کرے گی۔ جدیجا نے چار میچز میں دس شکار کئے۔ ایشنات شرما نے آٹھ اور بھونیشور کمار نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ادھر انگلینڈ کی ٹیم بھی بہترین ہتھیاروں سے لیس ہے۔

انگلینڈ کے جوناتھن ٹراٹ ٹورنامنٹ میں دو نصف سینچریاں بناچکے ہیں۔ بھارت کے خلاف بھی ان کا کردار اہم ہو گا۔ جو روٹ بھی ٹورنامنٹ میں نمایاں کھیل پیش کر رہے ہیں۔ کپتان ایلسٹر کک سے بھی ٹیم کو کافی امیدیں ہیں۔ کک چار میچز میں دو نصف سینچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ بولنگ میں جیمز اینڈرسن بھارت کے لئے خطرناک ہوں گے۔ اینڈرسن ایونٹ میں دس وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔ ٹیم میں بریسنن اور اسٹورٹ براڈ بھی انگلینڈ کے لئے اہم ہوں گے۔