آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل کل میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم گروپ اے میں دو میچز میں کامیابی حاصل کرکے چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پررہی۔ میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈاورآسٹریلیا کو زیر کیا، جبکہ سری لنکا کے خلاف انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر جنوبی افریقہ نے ایونٹ میں واحد کامیابی پاکستان کے خلاف حاصل کی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول میں دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ فاسٹ بولر ڈیل اسٹائن کی واپسی سے جنوبی افریقہ کا فاسٹ بولنگ اٹیک مضبوط ہوا ہے۔ ادھر انگلش بیٹسمین بھی اسٹائن کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر پچاس ایک روزہ میچز ہو چکے ہیں جس میں سے جنوبی افریقہ نے پچیس اور انگش ٹیم نے اکیس میں فتح حاصل کی۔ برطانیہ میں جنوبی افریقہ نے میزبان ٹیم کے خلاف انیس میچز کھیلے اور سات جیتے اور بارہ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔