آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ کارڈف میں بھارت اور سری لنکا کا میچ بارش کے سبب آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔
بھارتی کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کے لئے بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سری لنکن ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔
نائب کپتان دنیش چندی مل کی جگہ جیون مینڈس اور شمندا ایرنگا کی جگہ تھیسارا پریرا کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں انگلینڈ میں چھٹی مرتبہ مدمقابل ہیں۔ میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو حتمی معرکے میں انگلینڈ کا سامنا کرے گی۔